Time 12 جولائی ، 2024
پاکستان

جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں 12 جولائی کا دھرنا مؤخر کردیا

جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں 12 جولائی کا دھرنا مؤخر کردیا
محرم الحرام اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر دھرنا مؤخر کیا گیا ہے: حافظ نعیم/ فائل فوٹو

 جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں 12 جولائی کو ہونے والا دھرنا 26 جولائی تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ محرم الحرام اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر دھرنا مؤخر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ دھرنا نہ ہو تو عوام کو ریلیف دے، ٹیکس کم کرے، مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے لوگ بلبلا رہے ہیں، کمرشل صارفین کے لیے بھی بجلی 8 فیصد مہنگی کردی گئی ہے جب کہ انتظامی اخراجات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کی مد میں قوم نے 42 ارب ڈالر بھگتے ہیں، زرداری صاحب بتائیں کہ وہ اپنی زمینوں پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں، کل پورے ملک میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :