Time 13 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان کا پیرس اولمپکس کیلئے 18 رکنی دستے کا اعلان

پاکستان کا پیرس اولمپکس کیلئے 18 رکنی دستے کا اعلان
18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا۔

18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں۔

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے جب کہ پاکستان کے ایتھلیٹس، شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔

 محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔

شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ 2 کوچز ہوں گے، سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے۔

میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر آفیسر ہوں گے جب کہ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہوگا۔

مزید خبریں :