پاکستان
11 فروری ، 2013

گلیات: برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں 8دن سے بند، عوام کو مشکلات

گلیات: برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں 8دن سے بند، عوام کو مشکلات

گلیات…گلیات میں مرکزی شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں 8 دن سے بند ہیں جس سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نتھیاگلی اور گلیات کے دیگر علاقوں میں گزشتہ اتوار کو ہونے والی برفباری کے بعد گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں اور ایبٹ آباد کو نتھیاگلی اور مری سے ملانے والی مرکزی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی تھی۔ 8روز گزر جانے کے بعد بھی یہ رابطہ سڑکیں اور مرکزی شاہراہ نتھیاگلی کے قریب سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہیں جنہیں کھولنے کیلئے مناسب انتظامات نہیں کئے جا رہے اور علاقے کے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ عالمی موسمیاتی اداروں کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ جمعے سے اس علاقے میں مزید تین دن تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :