Time 22 جولائی ، 2024
کھیل

اسکاٹ لینڈ کے چارلی نے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا

اسکاٹ لینڈ کے چارلی نے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا
اسکاٹ لینڈکے بولر نے جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا کا ریکارڈ توڑا ہے، فوٹو: اسکاٹ لینڈ کرکٹ

اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے ون ڈے ڈیبیو  پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ  بنادیا۔

چارلی کیزل نے اومان کے خلاف میچ میں 21 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

اسکاٹ لینڈکے بولر نے جنوبی افریقا کے کاگیسو  ربادا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ربادا نے 2016 میں بنگلا دیش کے خلاف ڈیبیو  پر 16 رنز دے کر 6  پلیئرز  آؤٹ کیے تھے۔

چارلی کیزل نے کیریئر کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2  وکٹیں لینےکا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔

اسکاٹش بولر کیریئر کی پہلی 2 گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :