Time 24 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان کے وسیم کھتری کی شاندار پرفارمنس، نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے وسیم کھتری کی شاندار پرفارمنس، نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
وسیم کھتری 28 میں سے 20 میچز جیت چکے ہیں، فائنل میں ان کا مقابلہ امریکن کھلاڑی جوشوا کاسٹیلانو سے ہوگا/ فوٹو جیو نیوز

پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

امریکا میں جاری اسکرائبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انہوں نے چیمپئن شپ میں شاندار ذہانت کا مظاہرہ کیا، پہلے 2 روز ٹاپ پوزیشن پر رہے تاہم تیسرے روز وہ تیسری پوزیشن پر چلے گئے لیکن چوتھے روز انہوں نے کم بیک کیا اور مسلسل 6 میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے وسیم کھتری ٹورنامنٹ میں 28 میں سے 20 میچز جیت چکے ہیں، فائنل میں ان کا مقابلہ امریکا کے جوشوا کاسٹیلانو سے ہوگا۔

مزید خبریں :