پاکستان
12 فروری ، 2013

ہمارا مستقبل جمہوریت ہے، صاف اور شفاف انتخابات منزل ہیں: وزیر اعظم

ہمارا مستقبل جمہوریت ہے، صاف اور شفاف انتخابات منزل ہیں: وزیر اعظم

لندن…وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہاہے کہ قتل بھٹواوربینظیرہوں اورواویلاکرنیوالے کہتے ہیں کہ اصل جمہوریت تووہ لاتے ہیں اوروہی چیمپئن بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل جمہوریت میں ہے، صاف اور شفاف انتخابات منزل ہیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے آج تاجروں کے وفد اور پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :