پاکستان
12 فروری ، 2013

شدید دھند: لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند: لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند

لاہور…شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر فیض پور، ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے اورگاڑیوں کارْخ قافلوں کی صورت میں جی ٹی روڈ کی طرف موڑدیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے گاڑی مالکان کو فوگ لائٹس کے استعمال اور رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں ہے۔

مزید خبریں :