30 جولائی ، 2024
آسٹریلیا میں بیٹی کو شادی پر مجبور کرنے کے جرم میں افغان پناہ گزین ماں کو جیل بھیج دیا گیا۔
قید کا سامنا کرنے والی سکینہ محمد آسٹریلیا میں جبری شادی کے قوانین کے تحت سزا پانے والی پہلی مجرم بن گئی۔
سکینہ کو بیٹی پر شادی کا دباؤ ڈالنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ممکنہ طور پر سکینہ کو 12 ماہ بعد رہا کیا جائے گا وہ اپنی باقی سزا کمیونٹی سروس میں پوری کرے گی۔
سکینہ افغان پناہ گزین ہے جو 2013 میں اپنے 5 بچوں کے ساتھ ہجرت کر کے آسٹریلیا آئی تھی۔
سکینہ نے اپنی بیٹی کو ایک شخص سےکچھ رقم کے عوض شادی کرنے پر مجبور کیا تھا، حلیمی نامی شخص نے شادی کے 6 ہفتے بعد سکینہ کی بیٹی کو قتل کر دیا تھا اور وہ اب عمرقید کاٹ رہا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جبری شادی کے قوانین 2013 میں متعارف کرائے گئے تھے جس میں زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال قید ہے۔