Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم پاکپتن سے گرفتار

چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم پاکپتن سے گرفتار
ملزم عبدالرحمان نے ویڈیوبیان میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو دکان اورپلاٹ دینےکا اعلان کیا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

پاکپتن: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے سرکی قیمت لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے ویڈیوبیان میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو دکان اورپلاٹ دینےکا اعلان کیا تھا۔

پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پرملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :