13 فروری ، 2013
وشاکا پٹنم…سنگاپور کے جہازکے عملے کے پانچ پاکستانی انجینئرز گزشتہ چار ماہ سے بھارتی بندر گاہ پر پھنس ہوئے ہیں، جیونیوز کی خبر پر وفاقی وزیر بابر غوری نے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کی ہدایت کر دی۔ سنگارپور کے جہاز فتح الرحمان کے عملے کے پانچ پاکستانی انجینئرز گزشتہ 4 ماہ سے بھارتی ریاست مہاراشٹر کی بندگارہ وشاکا پٹنم پر پھنسے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام نے 4 نومبر کو جہاز بندرگاہ پہنچنے پر ہی ڈیفالٹر قرار دے کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ جہاز پر سوار سیکنڈ آفیسر جاوید مہدی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ 4 ماہ سے جہاز میں محصور ہیں اورجہازسے باہربھی نہیں جاسکتے، جاوید مہدی کا کہناتھاکہ گزشتہ4ماہ سے دال چاول پرگزاراکررہے ہیں، جہازمیں پھنسے 5 پاکستانیوں میں سے 3 کا تعلق کراچی سے ہے، جیونیوز پر خبر نشتر ہونے کے بعدوفاقی وزیر بابر غوری نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانیوں کے معاملے کے حل کیلئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر بابرغوری کا کہنا تھاکہ پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جہاز کے ایجنٹ سے رابطہ ہوا ہے، آج صبح باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی ، ان کا کہناتھاکہ جلد پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بھارت میں پھنسے ہوئے جہاز کے انجینئرز کے فیملی سے رابطہ کیا اور مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔