13 فروری ، 2013
لاہور…صدر آصف علی زرداری اور چودھری برادران کے درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، دیگر معاملات پر بات چیت کیلئے 15 فروی کو اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے صدر آصف زرداری کو اپنے گھر آنے کی بھی دعوت دی۔