پاکستان
13 فروری ، 2013

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 19 فروری کو طلب

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 19 فروری کو طلب

لندن… وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 19 فروری کو طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی خارجہ اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور رکن وزراء شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ، طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش سمیت دیگر سلامتی کے امور پر غور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ آئندہ انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے فوج کی خدمات سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔

مزید خبریں :