13 فروری ، 2013
اسلام آباد…عام انتخابات میں ٹیکس نادہندگان کو حصہ لینے سے کیسے روکا جائے، حکمت عملی طے کرنے لیے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے حکام کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں ایسے آپشنز پر غور کیا جائے گا جس سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ٹیکس اور قرض نادہندہ امیدواروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ الیکشن کمیشن کے ڈی جی الیکشنز شیر افگن کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے بروقت معلومات فراہم کریں تو مکمل جانچ پڑتال سات روز کی موجودہ مقررہ مدت میں بھی کی جاسکتی ہے ، تاہم ایک ہفتے کا بھی اضافہ کردیا جائے تو کام مزید آسان ہو جائے گا اور یہ اضافہ تو سادہ اکثریت سے قانونی ترمیم کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔