13 فروری ، 2013
ساہیوال /چیچہ وطنی/فیصل آباد…ساہیوال ، چیچہ وطنی اور فیصل آباد میں ٹریفک کے تین مختلف واقعات میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے ارکان سے بھری بس ملتان سے رائے ونڈ جارہی تھی، ساہی وال میں ملتان روڈ پر چوکی بائی پاس کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہی وال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسرا حادثہ چیچہ وطنی میں پیش آیا جہاں بورے والا روڈ پر ایک کار اور جیپ آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد میں بھی جھنگ روڈ پرسدھار بائی پاس کے قریب بس اور ویگن میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق اور دس مسافرزخمی ہوگئے۔