پاکستان
13 فروری ، 2013

ججزبحالی تحریک،حکومت کے پاس ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع تھا، جسٹس مشیرعالم

ججزبحالی تحریک،حکومت کے پاس ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع تھا، جسٹس مشیرعالم

حیدرآباد…چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیرعالم نے کہا ہے کہ ججزبحالی تحریک کے بعد حکومت کے پاس سنہری موقع تھا کہ وہ انقلاب سے ملک کی تقدیر بدل دیتی،عدالتی احکامات پر عمل ہوتا تو آج ملک کی صورتحال تبدیل ہوتی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مشیرعالم نے حیدرآباد بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مداخلت سے عدالتوں میں ججز کی کمی پوری نہیں کی جاسکی،اگر چاہتے تو ججوں سے عدالتیں بھر دیتے لیکن مقصد ہونہار اور قابل ججز کو آگے لانا ہے،جسٹس مشیرعالم کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام صرف لفظوں تک ہے حقیقت اس کے برعکس ہے،بڑی بری گاڑیوں میں گھومنے والے ٹیکس نہیں دیتے اور کردار کشی کی ججز کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :