06 اگست ، 2024
کے الیکٹرک نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔
کےالیکٹرک نے جولائی اور اگست میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 10 دن کی توسیع کی ہے جب کہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ اپنے بل جمع کرنے والوں کو اگلے مہینے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔