13 فروری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں اور واجبات کی ایف بی آرسے جانچ پڑتال کرانے کافیصلہ کیاہے، کمیشن نے بابراعوان سے دُہری شہریت رکھنے والے ارکان کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندوں کے اجلاس میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے اُمیدواروں کی معلومات الیکشن کمیشن کوفراہم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔الیکشن کمیشن نے بابر اعوان سے دُہری شہریت والے ارکان کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ بابر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس دُہری شہریت والے ارکان بارے معلومات ہیں۔