پاکستان
13 فروری ، 2013

طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے نہ کسی کو رہا کیا،رحمان ملک

 طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے نہ کسی کو رہا کیا،رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے اور نہ ہی ان کے کسی رہ نما کو رہا کیا گیا ہے ،تاہم وزیرداخلہ نے پیش کش کی ہے کہ طالبان سیز فائرکا اعلان کرکے کسی عالم کو نمائندہ مقرر کریں پھرحکومت مذاکرات پر تیار ہے۔ اسلام آباد پولیس کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاکہ طالبان کو سیکیورٹی فورسز نے کمزور کر دیا ہے اور اب بھی ان کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن ہورہاہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ سابق چیئر مین اوگرا توقیر صادق کو وطن واپس لانے کے حوالے سے قانونی پیچیدگیاں ہیں تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور توقیر صادق کو ملزمان کے تبادلے کے قانون کے تحت لانے کی کوشش کریں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اُنہیں ڈی پورٹ کردیاجائے یا وہ خود واپس آجائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کہ ہے کہ وہ چیئرمین نیب سے بات کرکے ملزم کو جلد وطن واپس لائیں۔

مزید خبریں :