پاکستان
14 فروری ، 2013

سندھ اسمبلی کا اجلاس: آج اسمبلی ممبران کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائیگی

سندھ اسمبلی کا اجلاس: آج اسمبلی ممبران کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائیگی

کراچی…آج سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد اسمبلی ممبران کے لئے خصوصی ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔ اسپیکر کی جانب سے میڈیااور وزٹرز کو گیلری میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے رکن غلام مجدد اسران نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ان کیمرہ بریفنگ کی قرار داد پیش کی تھی،جس کی منظوری کے بعد آج آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی اسمبلی ممبران کوامن و امان کی صورتحال کے بارے میں ان کیمرہ بریفنگ دینگے

مزید خبریں :