14 فروری ، 2013
کراچی…سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے بعد ممبران کو امن و امان حوالے سے خصوصی ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی،اسپیکر کی جانب سے میڈیااور وزیٹرز کو گیلری میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود اراکین اسمبلی کوامن و امان کی صورتحال کے بارے میں ان کیمرا بریفنگ دینگے۔اس موقع پر سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے کل امن و امان سے متعلق بریفنگ میں صحافیوں اور مہمانوں کی گیلری بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان اسپیکر سندھ اسمبلی نے تمام اراکین سندھ اسمبلی ان کیمرا سیشن کی تفصیلات میڈیا کو نہ بتانے کے پابند ہوں گے۔