14 فروری ، 2013
لاہور …لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال 11 ویں روز بھی جاری ہے ،ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔سروسز اسپتال کے باہر لگے احتجاجی کیمپ میں ینگ ڈاکٹرز ڈرپس اور انجکشنز کی مدد سے گیارھویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ،ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بے حسی کی انتہا کر دی ،آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے وائی ڈے اے کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بھوک ہڑتال کے ساتھ دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔