پاکستان
14 فروری ، 2013

ہنگو : ٹل میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 7 افراد جاں بحق،12 زخمی

ہنگو : ٹل میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ، 7 افراد جاں بحق،12 زخمی

ہنگو … ہنگو میں ایف سی قلعے کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، ڈی پی او کے مطابق حملے میں 7 افرادجاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل میں ایف سی قلعے کے قریب دھماکا اس قدر شدیدتھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق ایف سی قلعے کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آورنے بارود سے بھری پک اپ ٹکرادی، دھماکے سے چیک پوسٹ تباہ اور وہاں گہرا گڑھا پڑگیا جبکہ ایک متاثرہ گاڑی پل سے نیچے جاگری۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس، ایف سی اہلکار اورعام شہری بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید خبریں :