پاکستان
14 فروری ، 2013

ایم کیو ایم کی مقبولیت سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے،شاہین گیلانی

لاہور… ایم کیو ایم وسطی پنجاب کے صدر شاہین علی گیلانی نے کہا ہے کہ کارکنوں کے گھروں میں پولیس کے بلاجواز چھاپوں کیخلاف ملک گیر احتجاج کیاجائے گا۔لاہورپریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شاہین علی گیلانی نے کہاکہ ایم کیو ایم کی مقبولیت سے مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ،دو روز قبل ایم کیو ایم کے رکن افتخار رندھاوا کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت کے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپوں کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید خبریں :