14 فروری ، 2013
پشاور…جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے مذاکرات میں حکومت سنجیدہ ہے نہ ہی طالبان،اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس بے وقت کی راگنی ہے،دہشت گردی کا مسئلہ کانفرنسوں یا مولویوں کے فتووں سے حل نہیں ہوگا۔ مولانا سمیع الحق نے اے این پی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہاہے کہ جے یو آئی (س) غیر ملکی قوتوں کیخلاف طالبان کی جدوجہد کی حامی ہے۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔حکومت یا طالبان دونوں ہی مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ان کا کہنا تھا کہ اوباما نے جنگ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے ہمیں بھی اس جنگ سے الگ ہوجانا چاہئے۔