پاکستان
14 فروری ، 2013

لاہور میں ویلن ٹائن ڈے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور میں ویلن ٹائن ڈے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور…لاہور میں ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر کیئے جانیوالے مظاہرے کی قیادت ادارہ صراط مستقیم لاہور کے صدرمولانا محمد صدیق نے کی۔مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ویلنٹائن ڈے کیخلاف کلمات درج تھے۔ مظاہرین نے ویلنٹائن ڈے کیخلاف نعرے بازی کی اور والدین اور مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے روکنے کی کوشش کریں۔

مزید خبریں :