14 فروری ، 2013
لاہور…لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر مسافر عملے سے الجھ پڑے، لڑائی جھگڑے میں دو مسافر زخمی ہو گئے۔ لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں تاخیر پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں اور عملے میں جھگڑا ہو گیا ۔ لڑائی مارکٹائی میں دو مسافر کاشف اور صادق احمد زخمی ہو گئے۔ اے ایس ایف نے بیچ بچاوٴ کرانے کے بعد معاملہ پولیس کے حوالے کردیا جہاں فریقین نے بیانات قلمبند کرائے۔