14 فروری ، 2013
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال ،خصوصاً کراچی میں امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدارتی ترجمان کے مطابق بلاول ہاوٴس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔اس دوران ملک کی موجودہ صورتحال خصوصا کراچی میں امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی مشاورت کی گئی۔