14 فروری ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو تاجروں سمیت پانچ افرادجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،مقتول شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے عہدے دار تھے،دونوں افراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں،جہاں ان کی شناخت شکیل احمد اور افتخار کے نام سے ہوئی ہے،گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب نا معلوم افرا د کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ماری پور روڈ پر ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش بھی ملی ہے ،پولیس کے مطابق مقتول پر فائرنگ کی گئی۔