پاکستان
14 فروری ، 2013

ایم ٹی اے کی حکومت اور ینگ ڈاکٹر میں کشیدگی کم کرانے کی پیشکش

ایم ٹی اے کی حکومت اور ینگ ڈاکٹر میں کشیدگی کم کرانے کی پیشکش

لاہور…میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اورتحریک بحالی پی ایم اے نے ینگ ڈاکٹرز اور حکومت پنجاب کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے مثبت کردار اداکرنے کی پیشکش کی ہے ۔لاہور پریس کلب میں میڈیکل ٹیچرز اور تحریک بحالی پی ایم اے کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے درمیان ڈیڈلاک سے غریب مریض متاثرہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہ تو ڈنڈے اورنہ ہی بیوروکریسی کی مدد سے حل ہوسکتاہے تاہم مسئلے کا حل فریقین کے درمیان لچک اور تحمل سے ہی نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں تنظیموں نے مشترکہ ہائی پاورڈ وفد تشکیل دیا ہے جو مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :