14 فروری ، 2013
اسلام آباد…قومی احتسا ب بیورو نے سولہ سے گریڈانیس تک تین سو سے زائد آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہوا تھا لیکن اسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس پر عدالت نے اس عمل پر حکم امتناع جاری کردیا ۔ درخواست خارج ہونے کے بعد نیب نے ان آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو نوکریوں کے آفر لیٹرز ان کے گھروں کو ارسال کردئیے ہیں۔ بھرتی کے خواہش مند کامیاب امیدواروں کے نام نیب کی ویب سائٹ پر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔