14 فروری ، 2013
کراچی…صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انورنے کراچی میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔صدارتی ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے صدر مملکت کوسندھ میں امن و امان اور موجودہ صورتحال سمیت ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور نے صدر آصف علی زرداری کوملکی معیشت سے متعلق اسٹیٹ بینک کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ 2011-2012 سے آگاہ کیااس موقع پر ملک میں کرنسی کی ترسیل اور پاکستان کے مختلف ممالک سے کئے گئے معاہدوں پر بھی گفت گو کی گئی۔