14 فروری ، 2013
لاہور…لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہ انجینئر محمد سلیم نے ناقص ریکوری اور لائن لاسز بڑھنے پر ایک ڈپٹی کمرشل منیجر ، پانچ اایس ڈی اوز اور دو ریونیو آفیسرز کو معطل کر دیا۔لسیکو چیف انجینئرمحمد سلیم نے سرکل ٹو کے اجلاس میں فیلڈ افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اورتمام افسران کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے ایس ڈی اورائے ونڈ لیاقت ، ایس ڈی او ملتان روڈ محمد بوٹا ، ایس ڈی او اتحاد کالونی احتشام الحسن ، ایس ڈی او مزنگ سائرس اور ایس ڈی اواسلامیہ پارک فیض میمن کومعطل کردیا۔ معطل ہونیوالوں میں ریونیو افیسر اقبال ٹاون عمران گل اور ریونیو آفیسر رائے ونڈ محمد اقبال شامل ہیں۔سرکل ٹو کے ڈپٹی کمرشل منیجر سلمان رفیع کو کم ریکوری پر ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔