14 فروری ، 2013
کراچی…سندھ میں او جی ڈی سی ایل کے سنجورو گیس فیلڈ سے یومیہ ایک کروڑ 20لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوا ر شروع ہو گئی ہے ،یہاں سے یومیہ 1100بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔وزارت پٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجورو گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کمپنی کو گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ، او جی ڈی سی ایل نے یہ منصوبہ 16ماہ میں مکمل کیا ہے۔