15 فروری ، 2013
راولپنڈی.... کٹاریاں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کٹاریاں میں پولیس کے سرچ ّآپریشن کے دوران پیش آیا۔ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔