پاکستان
15 فروری ، 2013

لاہور میں42 روز بعد دو دن کیلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

لاہور میں42 روز بعد دو دن کیلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

لاہور…لاہورمیں42 روز کی بندش کے بعد آج سے دو روز کے لئے سی این جی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے، تاہم متعدد سی این جی سٹیشنز بند پڑے ہیں اور جہاں جہاں گیس مل رہی ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔گیس کی شدید قلت کے باعث پنجاب بھرمیں 42 روز تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہی۔آج سے لاہورزون 1اورزون 2 میں صبح 6 بجے سے اتوار کی صبح 6 بجے تک گیس ملے گی ۔ سی این جی کی لمبے عرصے تک بندش کی وجہ سے فلنگ سٹیشنز مالکان نے ملازمین کو نکال دیا تھا جس کی وجہ سے شہر کے متعدد سی این جی سٹیشنز بند پڑے ہیں،جن فلنگ سٹیشنز پرگیس مل رہی ہے وہاں رات سے ہی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔صارفین اوگرا کے دو دن گیس کی فراہمی کے علان پرزیادہ خوش نظر نہیں آ رہے۔

مزید خبریں :