پاکستان
15 فروری ، 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ گذشتہ روز کھوکھراپار میں زخمی ہونے والا ایک شخص بھی دوران علاج چل بسا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن میں نالے سے ایک شخص کی لاش ملی،اورنگی ٹاوٴن کے بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،اس سے قبل پیر آباد کے علاقے میں ولیکا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جبکہ لانڈھی نمبر 4 سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،مقتول کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا۔گذشتہ روز ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار افراد میں سے ایک شخص دوران علاج چل بسا۔ڈاکس پولیس اسٹیشن کے برابر میں قائم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر کے باہر گارڈ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہل کار وحید خان 3 موٹر سائیکل سوار 6 ملزموں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،لانڈھی کے علاقے شیرپاوٴ کالونی سے اغواء کاروں نے ندیم نامی شخص کو اغواء کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانا اور پھر اسے عوامی کالونی کے قریب گولیاں مارکرزخمی کردیا اور فرار ہوگئے،فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں مکان میں ڈکیتی کی واردت کے دوران مزاحمت پر ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

مزید خبریں :