پاکستان
15 فروری ، 2013

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

اسلام آباد…سندھ ،بلوچستان ،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش سے سرد ی بڑھ گئی ہے ،بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ کے علاقوں جیکب آباد،سکھر ،خیرپوراوردادو میں بارش برستے ہی سردی لوٹ آئی ہے اور موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے ۔ فیصل آباد اور گردنواح میں بھی بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے غذر،استور،دیامر اور ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر رات سے ہی برفباری جاری ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں مالم جبہ ،کالام اور چترال میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری جاری ہے ،سوات شہر اور گردنواح میں بارش جاری ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقے چمن ،پشین،قلعہ عبداللہ سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جبکہ زیارت،کان مہتر زئی ،توبہ اچکزئی اور کوڑک ٹاپ پر رات سے وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔

مزید خبریں :