15 فروری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان نے کھوئی رٹہ سیکٹر سے کنٹرول لائن پار کرنے والے فوجی کی واپسی کے لیے بھارت سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوجی گزشتہ رات کھوئی رٹہ سیکٹر میں غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا اور اس کی واپسی کے لیے مقامی سطح پر بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم اب اعلیٰ سطح پربھی رابطہ کیا گیا ہے۔بھارت کی طرف سے فوجی کی واپسی کے بارے میں آج جواب دیئے جانیکا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے جوباہمی طورپرحل کرلیے جاتے ہیں۔