پاکستان
15 فروری ، 2013

اچھے لیڈر کا انتخاب تعلیم یافتہ افراد بہتر کرسکتے ہیں،سروے

اچھے لیڈر کا انتخاب تعلیم یافتہ افراد بہتر کرسکتے ہیں،سروے

اسلام آباد…علم جہاں معاشرے میں شعور اجاگر کرتا ہے وہیں عوام کو بہتر فیصلے کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس بات کا کتنا امکان ہے کہ تعلیم یافتہ شخص ملک کے لئے بہتر رہنما کا انتخاب کرسکتا ہے؟سروے میں کہا گیا کہ 76 فیصد کا کہنا تھا کہ اس بات کا کافی امکان ہے کہ تعلیم یافتہ شخص ملک کے لئے بہتر رہنما کاانتخاب کرسکتا ہے۔ 19 فیصد کا کہنا تھا کہ کچھ حد تک امکان ہے۔3 فیصد کا کہنا تھا تعلیم یافتہ شخص ملک کے لیئے بہتر رہنما کا انتخاب کرسکے۔2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔آپ کے خیال میں ایک ہی کلاس میں پڑھنے والے لڑکے اور لڑکیوں میں سے زیادہ سمجھدار کون ہوتا ہے ؟ جس پر47 فیصد نے لڑکے اور لڑکیا ں دونوں کو سمجھدار کہا۔34 فیصد کا کہنا تھ کہ لڑکیا زیادہ سمجھدار ہوتی ہے۔11 فیصد کا خیال تھا کہ لڑکے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں۔8 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں :