پاکستان
15 فروری ، 2013

طاہرالقادری کی پٹیشن ماننے سے قیامت نہ آ جاتی ،قمرزمان کائرہ

طاہرالقادری کی پٹیشن ماننے سے قیامت نہ آ جاتی ،قمرزمان کائرہ

لاہور…وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کی پٹیشن ماننے سے قیامت نہ آ جاتی ، نگراں وزیر اعظم پر اتفاق نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی 72 گھنٹے میں فیصلہ کرے گی۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کاکہنا تھا کہ ماضی میں ہمیشہ ایوان صدر میں سازشیں ہوتی رہیں، اب نہیں ہوتیں،میاں برادران وفاقی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے نہیں تھکتے،کیا پنجاب کے سارے ادارے دودھوں نہائے ہیں،پنجاب میں شیرشاہ سوری بننے کیلئے قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں ،دانش اسکول،سستی روٹی ، آشیانہ اسکیم،پیلی ٹیکسی،یوتھ فیسٹیول اور ڈاکٹروں ،ٹیچروں پر تشدد کی داستانیں بھی سب کے سامنے ہیں، کیا لاہور میں چھوٹی سی سڑک سے پورا پنجاب بدل گیا ،میٹروبس پر اخراجات کا ضرور حساب لیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران کالعدم تنظیموں کے ارکان کو گاڑیوں میں بٹھا کر پھرتے ہیں، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تعزیت کیلئے میاں صاحب سے چار بار رابطہ کیا توکیا، انہوں نے انکار کر کے بہت اچھا کیا۔

مزید خبریں :