پاکستان
15 فروری ، 2013

لاہور ہائیکورٹ: کورٹ مارشل کی سزا پانیوالوں کی درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ: کورٹ مارشل کی سزا پانیوالوں کی درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور … لاہور ہائی کورٹ میں کورٹ مارشل کے تحت سزائیں پانے والے افراد کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایک سویلین اور 18 فوجیوں کی درخواستوں پر کارروائی 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزاروں نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 کا فائدہ نہیں دیا جارہا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر لیا۔

مزید خبریں :