15 فروری ، 2013
پشاور … خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات میں 141 خواجہ سرا ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر خواجہ سراوٴں کو ووٹ کا حق ملنے کے بعد خیبر پختونخوا سے 141 خواجہ سرا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں 329 خواجہ سرا ہیں جن میں سے 141 کو رائے دہی استعمال کرنے کا حق مل گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے شیڈول کے اعلان تک خواجہ سراء اپنے ووٹوں کا اندراج کرواسکتے ہیں۔