پاکستان
15 فروری ، 2013

ملتان: پوسٹر پھاڑنے پر 2 گروپوں میں کشیدگی، فائرنگ سے لڑکا جاں بحق

ملتان: پوسٹر پھاڑنے پر 2 گروپوں میں کشیدگی، فائرنگ سے لڑکا جاں بحق

ملتان … ملتان میں نواں چوک پر سیاسی پوسٹر پھاڑنے پر 2 گروپوں میں کشیدگی کے بعد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہ گیر 14 سال کا لڑکا جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سرائیکی صوبے کی حمایت میں نواں چوک پر احتجاجی دھرنا جاری تھا کہ اس دوران ن لیگ کے پوسٹر پھاڑنے پر 2 گروپوں میں کشیدگی پھیل گئی ، مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا پوسٹ پھاڑنے والے شخص کو ایک گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پوسٹر دوبارہ لگانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد چوک نواں شہر میں بھگدڑ گئی مچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

مزید خبریں :