پاکستان
15 فروری ، 2013

سندھ ہائی کورٹ:ایچ ای سی مداخلت ، اٹارنی جنرل اور جاوید لغاری کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ:ایچ ای سی مداخلت ، اٹارنی جنرل اور جاوید لغاری کو نوٹس

کراچی … سندھ ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے امور میں مداخلت سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل اور چیئر مین ایچ ای سی جاوید لغاری کو 5 مارچ کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مفلوج کرنے سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیار کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مداخلت سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور چیئر مین ایچ ای سی جاوید لغاری کو 5 مارچ کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :