پاکستان
15 فروری ، 2013

پاکستان خطرناک ترین ملک بن چکا، ہم سب ذمہ دار ہیں، طاہر القادری

پاکستان خطرناک ترین ملک بن چکا، ہم سب ذمہ دار ہیں، طاہر القادری

گوجرانوالہ … ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ملک بن چکا ہے، قائد اعظم کبھی ایسا ملک نہیں چاہتے تھے، ہم اپنے مفادات کیلئے جعلی ڈگری والوں کو ووٹ دیتے رہے۔ گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ طاقتور افراد اور جاگیردار کبھی کمزور کسانوں کے مفادات کا خیال نہیں رکھیں گے، پاکستان خطرناک ترین ملک بن چکا ہے، جس کی ذمے داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے، ہم اپنے مفادات پر جعلی ڈگری والوں کو ووٹ دیتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا قائد اعظم نے یہ ملک اس مقصد کیلئے بنایا تھا؟، قائداعظم کبھی ایسا ملک نہیں چاہتے تھے۔

مزید خبریں :