27 اگست ، 2024
انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
منگل کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 32 پیسے ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے برقرار ہے۔