پاکستان
28 فروری ، 2012

قبرستانوں میں جادو ٹونے، کفن چوری کی روک تھام کیلئے قرارداد منظور

قبرستانوں میں جادو ٹونے، کفن چوری کی روک تھام کیلئے قرارداد منظور

لاہور… پنجاب اسمبلی میں بنکوں کو تجارت اور زراعت کے لیے کم ازکم پچاس فیصد قرضے دینے کا پابند بنانے سمیت مفادعامہ کی دوقراردادیں منظور کرلی گئیں جبکہ دو کو مسترد کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن ضیاء اللہ شاہ کی قراردادکہ قبرستانوں کے اردگرد چاردیواری کرنے کے ساتھ جادوٹونے اورکفن چوری کے واقعات کاتدارک کیاجائے،جسے منظور کر لیا گیا۔حکومتی رکن شیخ علاوٴ الدین نے قراردادپیش کی کہ تمام بنکوں کوصنعت،تجارت اورزراعت کیلئے 50فیصد قرضہ دینے کاپابند کیاجائے ،اس قرارداد کوبھی منظورکرلیاگیا۔ نگہت ناصرشیخ کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلے کے وقت پانچ سال سروس لازمی کرنے کاحلف لینے اور ذوالفقارگوندل کی ایلو پیتھک ادویات کوجنرک ناموں سے متعارف کرائے جانے کی قراردادیں مستردکردی گئیں۔ کورم کی نشاندہی پر پنجاب اسمبلی کااجلاس کل صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :