Time 12 ستمبر ، 2024
دنیا

چوری کے واقعات میں اضافے پر تقریر کے دوران برطانوی محکمہ پولیس کی وزیرکا پرس چوری

برطانوی محکمہ پولیس اور انسداد جرائم کی وزیر ڈَیم ڈایانا جونسن کا پرس ویسٹ مڈلینڈز میں برطانوی پولیس افسران سے ملاقات کے دوران چوری ہوگیا۔ 

سالانہ اجلاس میں لیبر پارٹی کی خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ سماج مخالف رویے، چوری اور دکانوں میں چوری کی وبا کی لپیٹ میں ہے، کرمنل جسٹس سسٹم زوال کا شکار ہے۔ 

چوری کے بڑھتے واقعات پر اس تقریر کے دوران ہی برطانوی وزیر کا پرس غائب ہوا جس کا انکشاف انہوں نے اجلاس کے بعد کیا۔ 

پولیس کے مطابق جس ہوٹل میں اجلاس منعقد تھا وہاں سے ایک 56 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور  پرس چوری کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :