Time 13 ستمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،  انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا
شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف سےمعاملات میں پیشرفت کا اسٹاک کاروبار پرمثبت اثر ہوا ہے، ماہرین معیشت/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  آغاز  پر تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ 

جمعہ کے روز کاروباری دن کے آغاز میں 100 انڈیکس 999 پوائنٹس اضافے سے 80016 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

ماہرین معیشت کے مطابق شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف سےمعاملات میں پیشرفت کا اسٹاک کاروبار پرمثبت اثر ہوا ہے۔ 

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے کل پالیسی ریٹ 2 فیصد کم کرکے17.5فیصد کردیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :