دنیا
18 فروری ، 2013

تبت میں برف کا غیر معمولی طوفان ، نظام زندگی معطل

تبت میں برف کا غیر معمولی طوفان ، نظام زندگی معطل

تبت…چینی خود مختار علاقے تبت میں برف کے غیر معمولی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردی۔صبح شروع ہونے والی شدید برف باری سے حد نظر 5 میٹر تک کم ہوگئی ، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی ہے، تقریبا40 گاڑیاں برف کی وجہ سے سڑکوں پر ہی پھنس گئیں ، ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر دس منٹ بعد ایک ایک گاڑی کو نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تبت کے جنوب مغربی علاقوں میں77 سینٹی میٹر تک برف جمع ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :